23 جنوری، 2018، 2:15 PM

پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں

پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، ججز کی تعیناتی سے پہلے ان کے کردار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، ججز کی تعیناتی سے پہلے ان کے کردار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے،ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔پاکستان کے وزير اعظم نے کہا کہ میرا وزیراعظم آج بھی نوازشریف ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نیب ریفرنسز کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں،اسمبلی توڑنے کا اختیار ہے، پارٹی کہے گی تو توڑ دوں گا، غیرمنتخب حکومت بھلا منتخب حکومت سے بہتر کام کیسے کرسکتی ہے۔

News ID 1878246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha